کراچی کے علاقہ مچھر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کی 2 بیٹیاں ہلاک  ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کی 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔ اس واقعہ  میں مذکورہ خاتون کی 1 بیٹی سمیت 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔

ڈاکس پولیس کے مطابق چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ مچھر کالونی میں بابری مسجد کے قریب پیش آیا، متاثرہ مکان ڈاکٹر نور عالم کی ملکیت ہے۔

واقعے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے جس میں ڈاکٹر نور عالم کی 2 بیٹیاں اور بیوی جاں بحق جبکہ 1 بیٹی اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق 3 خواتین کی لاشیں اور 2 زخمی خواتین کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں 15 سالہ آمنہ نور عالم، اس کی 18 سالہ بہن یاسمین اور ڈاکٹر نور عالم کی اہلیہ 45 سالہ رشیدہ شامل ہیں۔

زخمیوں میں ڈاکٹر نور عالم کی 14 سالہ بیٹی انوری اور 22 سالہ خاتون شنواری زوجہ یونس شامل ہیں۔

News Code 1911263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha