امریکہ کا یوکرائن کو ایک ارب ڈالر کا نیا پیکج دینے کا اعلان

امریکہ نے یوکرائن کو اسلحہ اور گولہ بارود کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرائن کو اسلحہ اور گولہ بارود کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق کیف کے حق میں واشنگٹن کی حمایت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے لیے نئے پیکج کا اعلان کیا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحے کے پیکج میں مزید آرٹلری، اینٹی شپ ڈیفنس سسٹم اور توپ خانے کے لیے گولہ بارود اور جدید راکٹ سسٹم شامل ہیں جو یوکرائن پہلے ہی استعمال کر رہا ہے۔

صدرجوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ یوکرائن کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے یوکرائن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ امریکہ یوکرائن کو اپنے دفاع کے لئے استعمال کررہا ہے ۔

News Code 1911216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha