امریکہ اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پراختلافات برقرار

امریکہ اور چین کے وزراء دفاع کے درمیان سنگاپور میں براہ راست ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں تائیوان کے معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات برقرار رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے وزراء دفاع کے درمیان سنگاپور میں براہ راست ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں  تائیوان کے معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات برقرار رہے۔  اس حوالے سے چینی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ چینی وزیر دفاع نے تائیوان سے متعلق بیجنگ کے واضح موقف کا اعادہ کیا۔ 

چینی وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع نے واضح کیا کہ چین تائیوان کی آزادی کی کسی بھی سازش کو ناکام بنا دے گا اور چین ملکی اتحاد کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔ اس ملاقات میں امریکہ نے چین سے تائیوان کے معاملے پر عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کیا۔

News Code 1911163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha