ایرانی وزیر خارجہ حیدر آباد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ہندوستان کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے بعد ہندوستان کے شہر حیدر آباد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر  اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعاون ، علاقائي مسائل اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی وویر خارجہ آج بروز جمعہ ہندوستان کے شہر حیدر آباد پہنچ گئے ، جہاں مقامی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ حیدر آباد میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔

News Code 1911158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =