امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اورایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اورایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 3 ساتھیوں کوہلاک کردیا۔ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 23 سالہ حملہ آوربھی زخمی ہوگیا۔ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی حملہ آور کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اکثررونما ہوتے رہتے ہیں ۔

News Code 1911150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha