ایران اور ہندوستان کا باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط مستحکم بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان دونں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط مستحکم بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔ انھوں نے ہندوستانی وزیر خارجہ اور دیگر حکام کے ساتھ مذاکرات پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  دونوں ممالک کے حکام باہمی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو فروغ دینے کے عزم پر قائم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہلی اور تہران دونوں نے ادیان الہی کے احترام کو ضروری اور تفرقہ آمیز بیانات سے دور رہنے پر تاکید کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہن ے کہا کہ ایران ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ہے اور اسلامی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ ہندوستانی حکام بھی اسلامی مقدسات کی توہین کے خلاف ہیں۔

News Code 1911140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha