ہندوستان میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ہری پور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکےکے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ہری پور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکےکے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس ترجمان سریندر سنگھ  کا کہنا ہے کہ کیمیکل فیکڑی میں آگ بوائلر کے پھٹنے سے لگی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتھیہ ناتھ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔

ہری پور کے مجسٹریٹ میدھا روپم نے کہا کہ دھماکے میں اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 19 زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔

News Code 1911091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha