امریکہ کے ایک اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ اوکلاہوما پولیس حکام کے مطابق 2 پستولوں سے مسلح شخص نے ٹیلسا کے کیمپس میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔حملہ آورنے خود کو بھی گولی مارلی۔پولیس نے موقع پرپہنچ کراسپتال کو گھیرے میں لے کر عوام کے لئے بند کردیا اوراسپتال کے متعدد فلورخالی کرالئے ۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

News Code 1911065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =