نئی دہلی میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات ہوں گے

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں آج پاکستان اور  بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وفد کل انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گیا ہے ۔ پاکستانی وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کے نمائندے شامل ہیں۔

سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے پاکستان کو دریائے چناب پر بھارت کے 3 بڑے پروجیکٹس پر اعتراض ہے۔ مذاکرات میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔

مہر علی شاہ کے مطابق مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا، پاک بھارت آبی مذاکرات کا 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہورہا ہے۔

News Code 1911029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha