برازیل میں طوفانی بارشوں سے 35 افراد ہلاک

برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں  لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست پرنام بوکو کے شہری علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک ہوئے۔ سرکاری حکام کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے 765 افراد کو گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی۔

برازیل کی فیڈرل ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ریاست الاگاؤس میں دو شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش پچھلے 5 مہینے میں ہونے والا چوتھا واقعہ ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

اس سے قبل دسمبر کے آخر اور جنوری کے اوائل میں ریاست باہیا میں شدید بارشوں سے درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوئے تھے۔

رواں سال فروری میں ریو ڈی جینیرو میں طوفانی بارش نے 230 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1911025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha