24 مئی، 2022، 8:07 AM

بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خود کشی کرلی

بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خود کشی کرلی

بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک 55 سالہ سائنسدان نے نئی دہلی کے شاستری بھون کی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ایک 55 سالہ سائنسدان نے نئی دہلی کے شاستری بھون  (سول سیکرٹریٹ) کی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق سائنسدان نے مبینہ طور پر سرکاری عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ خود کشی کرنے والے سائنسدان کی شناخت راکیش ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شاستری بھون کی پولیس موقع  پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1910961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha