بھارت اوربنگلہ دیش میں شدید بارشوں اورسیلاب سے 57 افراد ہل

بھارت اوربنگلہ دیش میں شدید بارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اورلاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اوربنگلہ دیش میں شدید بارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اورلاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقوں میں 2 دہائیوں میں ہونے والی شدید بارشوں اورسیلاب سے 20 لاکھ افراد بے گھرہوگئے۔ ذکی گنج کے علاقے میں دریا کے پشتے میں شگاف ہونے سے 100 گاؤں ڈوب گئے۔بھارتی ریاست آسام میں لینڈ سلائیڈز اور سیلاب سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔ریاست بہار میں طوفانی ہواؤں کے باعث حادثات سے 33 افراد  ہلاک ہوئے۔

سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں اور لاکھوں پھلوں کے درختوں کو نقصان پہنچا اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں ۔

News Code 1910951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =