ایرانی صدر سید ابراہیم رئيسی عمان روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اعلی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ عمان روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اعلی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ عمان روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی ، عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پر آج ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ عمان روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں وہ عمان کے بادشاہ اوردیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی صدرسید ابراہیم رئیسی کا عمان کا دورہ  پانچواں غیر ملکی دورہ ہے. ایرانی صدر اس سے قبل تاجیکستان، ترکمنستان، روس اور قطر کا دورہ کرچکے ہیں۔

News Code 1910948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =