عمران خان کو پاکستان میں خانہ جنگی اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائےگی

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سابق وزير اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کوملک میں انتشار پھیلانے اور خانہ جنگی کی اجازت نہیں دی جائۓگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سابق وزير اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کوملک میں انتشار پھیلانے اور خانہ جنگی کی اجازت نہیں دی جائۓگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے کسی ایک کو گھر یا نوکری نہیں دی اور ان کے پاس ایک لمحہ نہیں تھا کہ عوام کی فکر کریں لیکن عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔

شہباز شریف نے عمران خان کومخاطب کرکے کہا کہ آپ کو معافی نہیں ملے گی عوام کا ہاتھ اپ کے گریبان پر ہوگا، نیب الٹا ہوگیا ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکا، عمران خان کے پاس گالم گلوچ کے علاوہ کسی کام کیلئے فرصت نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ساری توجہ اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر دی، پچھلی حکومت کی پتھر دلی کی وجہ سے تین سال ضائع ہوگئے۔

News Code 1910946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =