مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ویانا مذاکرات کے بارے میں ایران نے اپنی بعض تجاویز پیش کی ہیں اور اس سلسلے میں اگر امریکہ سیاسی فیصلہ کرے گا ، تو ویانا مذاکرات ميں ہماری واپسی ممکن ہو جائےگی۔ خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات پر اسرائیل کے اثر انداز ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں جب کوئی مثبت اور تعمیری پیشرفت ہوتی ہے تو غاصب صہیونی حکومت اس کے خلاف سیاسی سرگرمیاں شروع کردیتی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات میں روس کی تعمیری کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کا ویانا مذاکرات میں تعمیری اور مثبت کردار ہے۔ ماسکو میں روسی وزیر خارجہ لاوروف کی بات ہمارے لئے اہم ہے ٹوئیٹر پر شائع دوسروں کی باتوں پر ہماری کوئی توجہ نہیں ہے۔
خطیب زادہ نے تہران میں انریکا مورا اور علی باقری کنی کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں اپنی تجاویز پیش کردی ہیں اور اب امریکہ کو سیاسی فیصلہ کرنا ہے اگر امریکہ ٹھوس اور سیاسی فیصلہ کرتا ہے تو ویانا مذاکرات ميں ایران کی واپسی ممکن ہوجائےگي۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ امارات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزير خارجہ امیر عبداللہیان امارات کے نئے صدر شیخ زاید بن النہیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے اور امارات کی حکومت اور عوام کو شیخ خلیفہ کے انتقال پر تعزيت اور تسلیت بھی پیش کریں گے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی صدر بھی عنقریب خلیج فارس کے ایک ملک کا دورہ کریں گے۔ اس سفر کا پروگرام طے ہونے کے بعد صدارتی دفتر کی طرف سے اعلان کیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ