ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے آئندہ ہفتہ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے آئندہ ہفتہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے آئندہ ہفتہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ حجۃ الاسلام علی رضا سلیمی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کا انتخاب آئندہ ہفتہ 25 مئی بروز بدھ کو انجام پذير ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے پارلیمانی انتظامی کمیٹی کے انتخاب کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

News Code 1910864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =