14 مئی، 2022، 7:15 AM

دہلی میں چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

دہلی میں چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور 27 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ اموات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ 60 سے 70 افراد کو حادثے سے بچالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  مذکورہ عمارت میں متعدد آفس اور سی سی ٹی وی کیمروں کا گودام تھا، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور عین شاہدین کے مطابق نذر آتش ہونے والی عمارت میں مزید افراد پھنسے ہوئےہیں۔

News ID 1910840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha