بھارت میں مسلمان ماہی گیروں نے عدالت سے مرنے کی اجازت مانگ لی

بھارت میں ہندودہشت گردوں کے ظلم وستم کا شکار اورروزگارسے محروم ہونےوالے مسلمان ماہی گیروں نے مرنے کے لئے عدالت سے اجازت مانگ لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ہندودہشت گردوں کے ظلم وستم کا شکار اورروزگارسے محروم ہونےوالے مسلمان ماہی گیروں نے مرنے کے لئے عدالت سے اجازت مانگ لی۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقے پوربندر سے تعلق رکھنے والے 600 مسلمان ماہی گیروں نے گجرات ہائیکورٹ میں قتل رحم کی درخواست دائرکردی۔

مسلمان ماہی گیروں کی تنظیم کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی سے وابستہ ہندودہشت گردوں  نے روزگارچھین لیا ہے۔ لائسنس اوراجازت نامے ہونے کے باوجود مسلمانوں کوماہی گیری نہیں کرنے دی جارہی ہے۔ ماہی گیر اوران کے خاندان فاقہ کشی اوربدترین حالات کا شکار ہیں۔

ماہی گیروں کا مزید کہنا تھا کہ  ریاستی وزیراعلیٰ اور گورنر تک بھی اپنی شکایت پہنچائی ہے تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود کسی نے بھی ان کی فریاد نہیں سنی۔مسلمان ماہی گیروں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ زندہ رہنا نہیں چاہتے اس لئے انہیں مرنے کی اجازت دی جائے۔

News Code 1910821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha