میجر جنرل سلامی کی حرم مطہر رضوی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے حرم مطہر رضوی کے دو شہیدوں کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے حرم مطہر رضوی کے دو شہیدوں حجۃ الاسلام محمد صادق دارای اور حجۃ الاسلام محمد اصلانی کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ میجر جنرل سلامی نے اس ملاقات میں ان گرانقدر شہیدوں کی مخلصانہ خدمات اور کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عزیز شہیدوں کو رمضان المبارک میں روزہ کی حالت میں شہید کیا گیا اور ایسی شہادت بہت ہی عظیم اور گرانقدر ہوتی ہے۔ شہداء کے اہلخانہ ان عظیم شہیدوں کا ہدیہ اسلام ،انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کو پیش کرکے اللہ تعالی کے بہت قریب ہوگئے ہیں اور اللہ تعالی کے پاس آپ کے لئے بیشمار اجر و ثواب ہے۔ ان دونوں شہیدوں کو اپنے آقا اور مولا حضرت امام حسین (ع) اور ان کے فرزندوں اور اصحاب کی طرح مظلومانہ شہید کیا گیا۔

News Code 1910816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =