بھارتیہ جنتا پارٹی کا مغل بادشاہوں کے ناموں سے منسوب سڑکوں کے نام تبدیل کا منصوبہ

ہندوستان کی حکمران انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مغل بادشاہوں کے ناموں سے منسوب سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی حکمران انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مغل بادشاہوں کے ناموں سے منسوب سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم ناموں سے منسوب سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے، انتہاپسند ہندو رہنما آدیش گپتا نے کہا ہے کہ مسلم بادشاہوں کے ناموں سے منسوب سڑکیں " مسلمانوں کی غلامی کی یادگار ہیں"۔

بی جے پی دہلی کے سربراہ آڈیش گپتا نے تغلق روڈ کا نام بدل کے گروبند سندھ مارگ، اکبر روڈ کو مہارانہ پرتاپ، اورنگزیب لین کو عبدالکلام لین، ہمایوں روڈ کو مہارشی والمیکی اور شاہجہاں روڈ کا نام تبدیل کرکے جنرل بپن راوت کے نام پر رکھنے کا مشورہ دیا۔

آدیش گپتا نے مزید کہا کہ بابر لین کا نام بھی تبدیل کیا جانا چاہیے اور آزادی پسند رہنما کھودیرام بوس کے نام سے منسوب کیا جانا چاہیے۔

News Code 1910802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =