صدر رئیسی کی حکومت کے مثبت اور منصفانہ اقدامات

ایرانی پارلیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کا کہنا ہے کہ ہمیں صدر سید ابراہیم رئیسی کی حکومت کے مثبت اور منصفانہ اقدامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ایرانی پارلیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن مجتبی یوسفی کا کہنا ہے کہ ہمیں صدر سید ابراہیم رئیسی کی حکومت کے مثبت اور منصفانہ اقدامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنی حکومت کے دوران اچھے اور مثبت اقدامات انجام دیئے ہیں جن میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر رئیسی کی حکومت کےعلاقائي سطح پر سفارتی فعالیت کے نتیجے میں اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور سفارتی فعالیتوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ مجتبی یوسفی نے کہا کہ صدر رئیسی نے بیرون ملک ایران کے مسدود اور منجمد اثاثوں کو وصول کرنے کے سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ میں اہواز کے نمائندے نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ صدر رئیسی نے کن مشکل اور دشوار  شرائط میں حکومت کو ہاتھ میں لیا ، انھوں نے مہنگائی کو کنٹرول اور کم کرنے کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر رئيسی کی عوام کی معاشی صورتحال پر گہری توجہ ہے اور وہ ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں بہتر اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور حکومت کے درمیان تعاون اہم ہے اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا ۔

News Code 1910773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =