یمنی فورسز کے ترجمان کا سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو شدید انتباہ

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو جنگ بندی نقض کرنے پر خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو جنگ بندی نقض کرنے پر خبردار کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ مآرب کے آگلے مورچوں کے معائنے اور البلق و الجوبہ علاقوں کے دورے کے دوران یمنی فوجیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے جنگ بندی کو نقض کرنا شروع کردیا ہے اس کا مکروہ، بھیانک اور خوفناک چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوجیوں نے ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں سعودی عرب کے جارحانہ اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے کسی بھی ہدف تک نہیں پہنچ سکا ، سعودی عرب کی یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کو اس کی تاریخی شکست قراردیا جارہا ہے۔

News Code 1910769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha