پاکستان میں پولیس اہلکار نےگاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں پولیس اہلکار محمود جان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، بیٹی سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں پولیس اہلکار محمود جان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، بیٹی سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق  خبیرپختون خواہ کے ضلع دیر لوئر کے علاقے خال سچہ میں پولیس اہلکار نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں  گاڑی میں موجود 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار محمود جان تھا اور اس نے گاڑی میں اپنے ہی بیوی، بیٹی اور ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

News Code 1910763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =