6 مئی، 2022، 6:41 PM

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں دو نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔

News ID 1910755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha