مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کے لیے "حد بندی کمیشن" کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت کے پاکستان میں تعینات ناظم الامورکو وزارت خارجہ میں بلایا گیا اورحکومت پاکستان کی طرف سے نام نہاد " حد بندی کمیشن " کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کرنے سے آگاہ کرکے ڈیمارش سونپا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی نظر میں ایسا کمیشن اور اسکی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کا مقصد غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو بے اختیار کرنا ہے۔
بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ پوری مشق مضحکہ خیز ہے جسے مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ رپورٹ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اقدامات کو جائز قرار دینے کی ایک مذموم سازش ہے۔
آپ کا تبصرہ