مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے روس کےخلاف جنگ میں یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کی ہے۔ امریکہ یوکرائن کو روسی افسروں کو قتل کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مدد کے نتیجے میں یوکرائنی فوج نے کئی روسی جنرلوں اور افسروں کو قتل کیا ہے۔ یوکرائنی حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ اب تک 12 روسی جنرلوں کو اگلے مورچوں پر نشانہ بنا کر ہلاک کرچکے ہیں۔ ادھر روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک یوکرائن جنگ کو ختم کرنے کے بجائے اسے جاری رکھنے کی کوشش کرررہےہیں اور یوکرائن کو جدید ترین ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔

امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے روس کےخلاف جنگ میں یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کی ہے۔ امریکہ یوکرائن کو روسی افسروں کو قتل کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔
News Code 1910749
آپ کا تبصرہ