افغانستان کے کئی صوبوں میں شدید سیلاب سے20 افراد ہلاک

افغانستان کے کئی صوبوں میں شدید سیلاب اور طوفان سے20 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان کے کئی صوبوں میں شدید سیلاب اور طوفان سے20 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیلاب سے متاثر ہونے والے صوبوں میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزجان صوبے شامل ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نائب وزیر شرف الدین مسلم کا کہنا ہے کہ تازہ ترین سیلابوں نے فریاب اور پروان کے صوبوں کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں، شرف الدین مسلم نے کہا کہ 10 صوبوں میں 18 سے 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ اور 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

News Code 1910740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha