یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کوزمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سرنگوں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کوزمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سرنگوں کردیا ہے۔

یحیی سریع نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے چینی ساخت کے ڈرون " CH4" کو صوبہ حجہ کے علاقہ حرض میں تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

News Code 1910727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =