ایرانی وزیر خارجہ کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ افغانستان کے تعاون کو فروغ دینے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی سےٹیلیفون پر گفتگو میں عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر زوردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی سے ٹیلیفون پر عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل ، دہشت گردی کے خلاف اقدامات ، ہمسایہ اور علاقائی ممالک سے افغانستان کے تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے ایرانی وزیر خارجہ  اور ایرانی عوام کو ٹیلیفون پر عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ۔ حامد کرزائی نے افغانستان میں حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بے گناہ افراد کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ افغانستان کا مستقبل تمام افغان اقوام کے باہمی اتحاد اور یکجہتی پر مبنی ہے۔ افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل افغان عوام کے اصلی مطالبات میں شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بھی باہمی گفتگو میں افغانستان کے سابق صدرحامد کرزائی کو عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل ، دہشت گردی کے خلاف اقدامات ، ہمسایہ اور علاقائی ممالک سے افغانستان کے تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا۔

News Code 1910712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha