پاکستان اور سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرکی مدت میں توسیع کے بارے میں اتفاق

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی اسٹیٹ بینک میں موجود سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی اسٹیٹ بینک میں موجود سعودی عرب کے  3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے نجی شعبے، انڈسٹریز اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے ارزی ذخائر کی کمی کے پیش نظر سعودی عرب سےم زيد مالی پکیج کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

News Code 1910698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =