مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع امیر مجید فخری نے خلیج فارس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس عالم اسلام کا دل ہے اور اس حقیقت پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ ایران کے نائب وزير دفاع نے خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے برپا نمائش کے دورے کے ضمن ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس جغرافیائی لحاظ سے اہمیت کا حامل علاقہ ہے ۔ خلیج فارس در حقیقت دنیائے اسلام کا قلب ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے دفاع میں تمام اقوام نے اپنا اہم نقش ایفا کیا ہے اور ایران میں تمام اقوام اور مذاہب کے پیروکار ملک و قوم کا دفاع کرنے کے لئےمصمم ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع نے خلیج فارس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس عالم اسلام کا دل ہے اور اس حقیقت پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
News Code 1910691
آپ کا تبصرہ