فلسطین کی حمایت میں ایران ثابت قدم /غاصب صہیونی حکومت کی شکست قریب اور یقینی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے غزہ میں یوم قدس کمیٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جعلی اور غاصب حکومت کی شکست قریب ، قطعی اور یقینی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ مجر جنرل حسین سلامی نے غزہ میں یوم قدس کمیٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جعلی اور غاصب حکومت کی شکست قریب ، قطعی اور یقینی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں اسرائیل کا سب سےبڑا حامی ملک ہے جو اسرائیل کے سنگین اور وحشیانہ جرائم میں برابر کا شریک ہے ۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ  امریکہ کی ہڈیاں اب بوسیدہ اور کمزور ہوگئی ہیں اور وہ بھی روزبروز زوال اور تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں ثابت قدم ہے ہم فلسطینیوں کی مکمل فتح تک ان کے ساتھ ہیں۔ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ فلسطینیوں کی کامیابی نزدیک ہے۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ عالمی یوم قدس امت مسلمہ کے اتحاد ، یکجہتی اور حق و باطل کی پہچان کا سبب بن گيا۔  حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطینیوں کی حمایت کا پرچم بلند کیا جو آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ہاتھ میں ہے اور انھوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں سپاہ قدس کو تشکیل دیا جو فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا شاندار کردار ادا کررہی ہے۔

News Code 1910668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =