امیر عبداللہیان کی پاکستان کے نئے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا نیا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا نیا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی گفتگو میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی توقع کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان اس سال باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائيں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات دیگر اسلامی ممالک کے لئے نمونہ عمل بن سکتے ہیں۔

پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مبارکباد پیش کرنے پر ایرانی وزير خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور ایران کو اہم اسلامی اور برادر ملک قراردیتے ہوئے تعلقات کو مزيد فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی رکاوٹوں کو دور کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے نئے وزیر خارجہ کو تہران کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے پاکستان کے نئے وزیر خارجہ نے قبول کرلیا ۔

News Code 1910661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha