چین کا کراچی میں چینی شہریوں پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کراچی میں تین چینی اساتذہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کراچی میں تین چینی اساتذہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہریوں کونشانہ بنانے والے دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی۔ چینی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے اسسٹنٹ وزیرخارجہ نے چین میں پاکستان کے سفیرکوہنگامی فون کال میں کراچی دھماکے پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری اورپاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ کل کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1910649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =