بعض عرب حکمرانوں کی خيانت اور غداری کے باوجود مسئلہ فلسطین زندہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے مستقل سیکرٹریٹ نے عالمی یوم کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بعض عرب حکمرانوں کی غداری اور خيانت کے باوجود مسئلہ فلسطین ابھی تک زندہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے مستقل سیکرٹریٹ نے عالمی یوم کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بعض عرب حکمرانوں کی غداری اور خيانت کے باوجود مسئلہ فلسطین ابھی تک زندہ ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کی فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے دائمی و مستقل سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے رمضآن المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں منسوب کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایرانی عوام ، امت مسلمہ اور بین الاقوامی حریت پسند اداروں کو عالمی یوم قدس کی ریلیوں پر بھر پور شرکت کرکے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرنا چاہیے۔ اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی جد و جہد کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی عوام کے اسرائيل کے خلاف تحریک اس بات کی دلیل ہے کہ بعض عرب حکمرانوں کی فلسطینی عوام کے ساتھ غداری اور خيانت کے باوجود مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے اور اسرائیلی کی غاصب حکومت پہلے سے کہیں زيادہ کمزور اور فلسطینی عوام پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مضبوط ہوچکے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کی فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل کا زوال قریب پہنچ گیا ہے اور فتح و کامیابی فلسطینی عوام کے قدم چومے گی۔

News Code 1910637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =