فرانسیسی پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو کار سواروں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو کار سواروں کو ہلاک کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نے کار پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی تھی، گاڑی ٹریفک کی سمت کی مخالف چلائی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے اشارے کے باوجود کار سواروں نے گاڑی نہیں روکی جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کار کے پیچھے بیٹھا ہوا ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

News Code 1910626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =