الجزائر کا فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم/ استعماری طاقتوں سے مقابلہ جاری رہےگا

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ الجزائر مسئلہ فلسطین سے دست بردار نہیں ہوگا اور الجزائر کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ الجزائر مسئلہ فلسطین سے دست بردار نہیں ہوگا اور الجزائر کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ الجزائر کے صدر نے کہا کہ استعماری طاقتوں کے ساتھ مقابلے میں الجزائر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

الجزائر کے صدر نے کہا کہ الجزائر چند ان عرب ممالک میں شامل ہے جو مسئلہ فلسطین کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ مسجد الاقصی میں رمضان المبارک میں اسرائیل کے ظالمانہ اور وحشیانہ حملوں کی الجزآئر نے شدید مذمت کی اور انھیں روکنے کی سلسلے میں کافی تلاش و کوشش کی ۔

News Code 1910611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =