مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے وحشیانہ حملوں میں 40 فلسطینی زخمی

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح صہیونیوں کے مجرمانہ حملے میں 40 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح صہیونیوں کے مجرمانہ حملے میں 40 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صہیونیوں کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے اہلکاروں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پرپلاسٹک کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 40 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی تنظيم حماس نے مسجد الاقصی پر صہیونیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کے اسلامی تشخص کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

News Code 1910588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha