مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرپولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرمختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت کولمبو کے نواحی علاقے میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ سری لنکا کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ ملک میں دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے اورایندھن کی کمی کے باعث دس گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ