اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر آج صبح پھر حملہ کردیا

فلسطینی تنظیموں کے انتباہ کے باوجود صہیونی فوجیوں نے آج صبح پھر مسجد الاقصی پر حملہ کردیا۔گذشتہ چند دنوں سے اسرائیلی فوجی مسلسل مسجد لاقصی پر حملہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیموں کے انتباہ کے باوجود صہیونی فوجیوں نے آج صبح پھر مسجد الاقصی پر حملہ کردیا۔گذشتہ چند دنوں سے اسرائیلی فوجی مسلسل مسجد الاقصی پر اپنےحملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں عبادت کے لئے موجود فلسطینیوں پر حملہ کیا اور انھیں مسجد الاقصی سے باہر نکالنے کی تلاش و کوشش کی ، لیکن فلسطینیوں نے مزاحمت کی اور مسجد الاقصی سے نکلنے سے انکار کردیا۔گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نماز گزاروں پر حملے کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد اسرائيلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسلسل کشیدگی جاری ہے۔ فلسطینی تنظیموں نے اسرائیلی حکومت کو مسجد الاقصی پر حملے کے بارے میں خبردار کررکھا ہے۔  فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ مسجد الاقصی پر اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

News Code 1910567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =