اسرائیلی فوجیوں کی طولکرم میں فلسطینیون پر فائرنگ/ متعدد فلسطینی زخمی

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ طولکرم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ طولکرم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طولکرم کی خوری یونیورسٹی کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طولکرم میں فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپریل کے آغاز سے اب تک 200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1910501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =