یوکرائن کے کروز میزائل حملے میں روس کے  بحری جنگی جہاز کونقصان پہنچا

روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یوکرائن کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز "موسکوا" کونقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی حکام نے تصدیق کی ہے  کہ یوکرائن کے کروز میزائل حملے میں روس کے  بحری جنگی جہاز "موسکوا" کونقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  یوکرائن نے بحیرہ اسود میں موجود روس کے جنگی بحری جہاز پر2کروز میزائل فائرکئے جس کے بعد جہازمیں دھماکہ ہوا اورجہاز کونقصان پہنچا۔

روسی حکام نے بحری جنگی جہاز" موسکوا" کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جہاز کونقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1910496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha