مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آج پشاور سے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پشاور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پشاور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے.
رات 9 بجے موٹر وے چوک کے قریب رنگ روڈ پر جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں،پاکستان میں تبدیلی کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے،یکجہتی جلسوں میں اداروں کے خلاف نعرہ بازی کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق میں بننے والی نئی حکومت کو عوام نے مسترد کر دیا ہے جس کے اثرات تمام ملک میں محسوس کئے جا سکتے ہیں.
خیبرپختونخوا تبدیلی کا گڑھ ہے، یہاں کل صوبائی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ایک دستخط جعلی تھا جو براہ راست اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جھوٹ کے سہارے پر زندہ ہیں،صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے باسیوں کی تعریف کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے لئے نکلے ہیں.
شہریوں سے اپیل ہے کہ کل سب جلسے میں شرکت کریں،وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کل ہوگا،تاریخی موقف اپنانے کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان عوام سے مخاطب ہونگے۔
آپ کا تبصرہ