عمران خان کا پاکستان میں فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت  خود کرتی ہے کوئی فوج یا باہر کی قوت نہیں۔

عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پشاور کے لوگوں کل آپ کے پاس آرہا ہوں، سازش کے ذریعے ایک امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سازش کے ذریعے حکومت ہٹائے جانے کے بعد یہ ہمارا پہلا جلسہ ہوگا اور اسی جلسے میں، میں آپ سے یہ ساری باتیں کروں گا۔ عمران خان نے پاکستان میں فوری انتخابات کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔

News Code 1910476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =