مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جرم میں امریکہ کے 15 عہدیداروں پر پابندی عائد کردی ہے، جن میں سابق فوجی بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے ایرانی قانون کی شق 4 اور 5 کی روشنی میں خطے میں امریکہ کے دہشت گردانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے نتیجے میں امریکہ کے 15 افراد پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ایرانی قوم اور اقوام عالم کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدامات ، دہشت گرد گروہوں کی تشکیل و حمایت کے پیش نظر امریکی عہدیداروں پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
آپ کا تبصرہ