مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہورریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیرحجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے صوبہ فارس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مجاہدانہ اقدامات نے اسرائیل کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل کے ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کا فلسطینی شہادت طلبانہ حملوں سے بھر پور جواب دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ممالک، مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرکے مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دشمن کسی بھی وقت اپنی دشمنی کو ظاہر کرسکتا ہے۔ اسرائيل خطے میں بعض عرب ممالک کے تعاون سے اپنی بالا دستی قائم رکھنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شیعہ و سنی مسلمانوں کو امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ممالک کے شوم منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم علماء کو مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اسلامی جمہورریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مجاہدانہ اقدامات نے اسرائیل کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔
News ID 1910436
آپ کا تبصرہ