اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی

اقوام متحدہ نے ووٹ کی اکثریت سے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ووٹ کی اکثریت سے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کو اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد کی منظوری کیلئے 93 ممالک نے روس کو معطل کیے جانے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 24 ممالک نے مخالفت میں اور 58 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ہیومن رائٹس کونسل سے روس کو معطل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دو تہائی اکثریت ووٹس کی ضرورت تھی۔

News Code 1910419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =