امریکہ کی روس کے ساتھ تعاون پر بھارت کو دھمکی

امریکی وائٹ ہاؤس کے قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز کا ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو روس کیساتھ صف بندی کرنے پر خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کے قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز کا ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو روس کیساتھ صف بندی کرنے پر خبردار کیا ہے۔

برائن ڈیز کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو کیساتھ زیادہ واضح اسٹریٹجک صف بندی کے نتائج اہم اور طویل مدتی ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام یوکرائن حملے پر بھارت کے ردعمل سے مایوس ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر نے بھی بھارت کو خبردار کیا تھا۔

ادھر بھارت نے امریکی وارننگ کے باوجود روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1910413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha