اگر امریکہ حقیقت پسندی سے کام لے تو معاہدہ ممکن ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی منہ زوری کو تسلیم نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ حقیقت پسندی سے کام لے تو معاہدہ ممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےاپنے ٹوئیٹر بیان میں امریکہ کی منہ زوری کو تسلیم نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ حقیقت پسندی سے کام لے تو معاہدہ ممکن ہے۔

امیر عبداللہیان نے ویانا مذاکرات میں جاری توقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے مذاکرات میں توقف امریکہ کی منہ زوری کی وجہ سے پیش آیا ہے اور امریکہ کی منہ زوری کو ایران کبھی تسلیم نہیں کرےگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ملکی اور قومی مفادات کا کسی بھی قیمت پر سودا نہیں کریں گے۔ اگر امریکہ حقیقت پسندی سے کام لے تو معاہدہ ممکن ہے۔

News Code 1910385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =