امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ  کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک پُررونق علاقے میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک پُررونق علاقے میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے سیکرامنٹو کی اسٹریٹ 10 میں واقع ریسٹورینٹس اور بار پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہاں درجنوں افراد موجود تھے۔

مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 10 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مسلح شخص فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1910376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha